ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کاروار کی سرکاری انجنئیرنگ کالج میں غریب طلبا داخلے سے محروم :بی جے پی نے لگایا ناانصافی کا الزام

کاروار کی سرکاری انجنئیرنگ کالج میں غریب طلبا داخلے سے محروم :بی جے پی نے لگایا ناانصافی کا الزام

Tue, 09 Jan 2018 20:28:03    S.O. News Service

کاروار:9/ جنوری (ایس اؤنیوز)اترکنڑا ضلع کے کاروار کی سرکاری انجنئیرنگ کالج میں داخلے کی سہولت ہونے کے باوجود زائدطلبا کو داخلے سے محروم کرتےہوئے غریبوں کے ساتھ ناانصافی کئے جانے کا بی جے پی ضلع شاخ نے الزام لگایا ہے۔

کاروار میں پریس کانفرنس کے ذریعے بات کرتے ہوئے پارٹی ذمہ داران نے کہاکہ اس کے لئے مقامی رکن اسمبلی ستیش سئیل ہی راست ذمہ دار ہونے کا الزام لگایا۔ کاروار کی سرکاری انجنئیرنگ کالج میں 252طلبا کے لئے سیٹیوں کی سہولت ہے۔ امسال صرف 133سیٹوں کو ہی بھرتی کیاگیا ہے۔ بقیہ 119سیٹیں ہونےکے باوجود دوبارہ داخلے کے لئے سرکلر جاری کئے بغیر بے توجہی برتی گئی ہے۔ جس سے بے شمار غریب طلبا کے ساتھ ناانصافی کی گئی ہے اور کاروار کے رکن اسمبلی ستیش سئیل کی ذاتی انجنئیرنگ کالج میں زائد ڈونیشن دے کر داخلہ لینے پر مجبور کئے جانے کا الزام عائدکیا۔ بی جے پی لیڈران نے سنگین الزام لگاتے ہوئے کہاکہ ریاستی حکومت اور رکن اسمبلی سرکاری کالج کے تدریسی عملے کو اپنی ذاتی کالج میں تدریسی خدمات کے لئے استعمال کرتےہوئے سرکاری انجنئیرنگ کالج کوبرباد کررہے ہیں۔ پریس کانفرنس میں مطالبہ کیا گیا کہ جتنا جلد ممکن ہو سرکاری انجنئیرنگ کالج میں بنیادی سہولیات فراہم کرتے ہوئے غریب طلبا کو موقع دیں۔ اس موقع پر ناگراج نایک،گنپتی الویکر، منوج بھٹ،گیتا روپالی،سمیت دیگرلیڈران موجود تھے۔


Share: